مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں فائرنگ اور خودکش حملے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ایک ریسٹورنٹ کے سامنے کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کام بم دھماکے کے بعد فائرنگ بھی ہوئی ہے۔ دہشت گردوں نے ریسٹورنٹ میں کئی افراد کو یرغمال بھی بنا لیا ہے۔ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے قبول کرلی ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں فائرنگ اور خودکش حملے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
News ID 1873200
آپ کا تبصرہ